• صفحہ اول>>ثقافت و سیاحت

    ایک مٹھاس، جسے بیان کرنے کے لیے "حامی" کہنا کافی ہے

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2026-08-21

    21اگست 2026 (پیپلز ڈیلی آن لائن)چین کے سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے کا شہر حامی، اپنے غیر معمولی میٹھے خربوزوں کے لیے مشہور ہے۔ حامی گوا یعنی حامی خربوزے کی وجہ سے "حامی" مٹھاس کا متبادل بن گیا ہے۔

    حامی شہر میں صدیوں سے خربوزے کاشت کیے جا رہے ہیں تاہم "حامی خربوزہ"، چنگ شاہی دور (1644-1911) سے منسلک ہے۔ اس دور کی تاریخی دستاویز، حوئی جیانگ ژی کے مطابق، بادشاہ کھانگ شی نے 1699 میں حامی کا جیا گہ دہ خربوزہ چکھا تھا۔ اس کے گودے، ذائقے اور مٹھاس سے متاثر ہو کر انہوں نے اسے "حامی گوا" کا نام دیا۔ اس کے بعد سے اس شہر اور پھل کا باہمی تعلق قائم ہو گیا۔

    2014میں، حامی خربوزے کی کاشت اور Tribute Melon Culture System کو چین کے قومی اہمیت کے حامل زرعی ورثے کے نظام کے دوسرے گروپ میں شامل کیا گیا۔

    سورج کی وافر روشنی اور دن، رات کے درجہ حرارت میں نمایاں فرق کی وجہ سے، حامی میں خربوزے کی کاشت کا مثالی قدرتی ماحول ملتا ہے۔ تاہم، اب یہ مٹھاس صرف گرمیوں کے موسم تک ہی محدود نہیں ہے۔ حامی خربوزے کے تازہ پھل کے صنعتی پلیٹ فارم پر نئی اقسام کی ترقی، معیاری پیداوار اور چین کے مختلف علاقوں کی زرعی ہم آہنگی نے ایک "sweet relay" تیار کیا ہے جو چاروں موسموں میں سرگرم ہے۔ اس پلیٹ فارم نے ملک بھر میں 14 نمائشی اور تشہیری بنیادیں قائم کی ہیں اور 600 سے زائد اقسام کی جانچ کی ہے۔

    سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے اور شمال مغربی چین کا صوبہ گانسو، گرمیوں اور خزاں کے موسم میں پیداوار دیتے ہیں، جب کہ جنوبی چین کے صوبے ہائی نان اور جنوب مغربی چین کے صوبے یونان میں سردیوں اور بہار کے موسم میں فصل تیار ہوتی ہے۔ مقامی آب و ہوا اور موسم کے مطابق فصل کاشت کرتے ہوئے یہ علاقے، سال بھر حامی خربوزوں کی اعلی معیار کی مستقل فراہمی کو یقینی بناتے ہیں۔

    ایک موسم کے خاص پھل سے لے کر سال بھر میسر ہونے والے پھل تک اور سنکیانگ کے حامی سے لے کر دور دراز کے بازاروں تک، موسم اور جغرافیے کی حد سے نکل کر "مٹھاس کا قومی ری لے" پورا سال حامی کے میٹھے ذائقے ہر گھر تک پہنچانے کو ممکن بناتا ہے۔

    ویڈیوز

    زبان