• صفحہ اول>>سیاست

    شی جن پھنگ کی صدارت میں سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کا اجلاس، شی زانگ کی جی رونگ کاؤنٹی میں ہنگامی امدادی کارروائیوں کا جائزہ لیا گیا

    (CRI)2026-08-28

    28 اگست کو، کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے اجلاس میں،چین کے شی زانگ خوداختیار علاقے کے شہر شی گاتسے کی جی رونگ کاؤنٹی میں مٹی کے تودے گرنے کے حادثے کے بعد جاری، ہنگامی امدادی کارروائیوں کا جائزہ لیا گیا اور آئندہ کے لیے انتظامات طے کیے گئے۔

    اجلاس کی صدارت ،سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری شی جن پھنگ نے کی۔اجلاس کے آغاز میں تمام شرکا نے اس حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔

    اجلاس میں بتایا گیا کہ واقعے کے فوراً بعد جنرل سیکریٹری شی جن پھنگ نے اہم ہدایات جاری کیں اور ان کی جانب سے سونپی گئی ذمہ داری کے تحت، سی پی سی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ شی زانگ پہنچے۔ سی پی سی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور چین کے نائب وزیر اعظم جانگ گو چھینگ بھی امدادی کارروائیوں اور متعلقہ امور کی رہنمائی کے لیے جائے وقوعہ پہنچ چکے ہیں۔

    کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کی مضبوط قیادت اور ریاستی کونسل کے ورکنگ گروپ کی رہنمائی میں، شی زانگ خود اختیار علاقے اور وزارتِ ہنگامی انتظامات سمیت متعلقہ محکموں، فائر اینڈ ریسکیو ٹیمز اور آن نینگ کنسٹرکشن گروپ کارپوریشن لمیٹڈ سمیت پیشہ ور امدادی فورسز نے فوری کارروائیاں شروع کر دی ہوئی ہیں۔ پیپلز لبریشن آرمی اور مسلح پولیس فورس کے اہلکار بھی بروقت جائے وقوعہ پر پہنچے اور اس وقت تلاش، بچاؤ اور دیگر امدادی کارروائیاں بھرپور اور منظم انداز میں جاری ہیں۔ متاثرہ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے اور واقعے کے بعد کی صورتِ حال سے نمٹنے کے اقدامات بھی کیے جارہے ہیں۔

    اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ موجودہ آفت سے نمٹنے اور امدادی کارروائیوں کے سلسلے میں سامنے آنے والی شدید مشکلات کو حل کرنے کے لیے سائنسی بنیادوں پر تلاش و بچاؤ کے منصوبے مرتب کیے جائیں نیز لاپتا افراد کی تلاش اور بازیابی کے لیے ملکی و بین الاقوامی سطح پر تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جائیں ساتھ ہی ساتھ مختلف محکموں کے مابین مشترکہ مشاورت اور رابطہ کاری کو بھی مزید مضبوط بنایا جائے۔

    اجلاس میں کہا گیا کہ نگرانی اور ابتدائی انتباہ کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جائے، لینڈ سلائیڈنگ سے بننے والی جھیل اور اس کے گردونواح کے پہاڑوں کے استحکام پر پوری توجہ دی جائے اور ثانوی آفات کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔ اجلاس میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ نیپال کے آفت زدہ علاقوں کو ہنگامی امداد فراہم کی جائے اور بین الاقوامی امدادی تعاون کو مؤثر انداز میں آگے بڑھایا جائے۔

    زبان