کرغزستان کے سرکاری دورے اور شنگھائی تعاون تنظیم 2026 کے سربراہی اجلاس میں شرکت سے قبل کرغز ستان میڈیا میں " مشترکہ طور پر ،چین۔کرغزستان تعلقات کے اعلی ترقیاتی معیار کے نئے امکانات کھولنا" کے عنوان سے چین کے صدر شی جن پھنگ کا ایک دستخط شدہ مضمون شائع ہوا ۔
بین الاقوامی شخصیات کا کہنا ہے کہ صدر شی کا یہ مضمون، چین اور کرغزستان کے تعلقات کو نئی سطح تک لے جانے کے لیے واضح رہنمائی فراہم کرتا ہے اور شنگھائی تعاون تنظیم کے مشترکہ مستقبل کے حامل معاشرے کی تشکیل میں نئی قوت فراہم کرتا ہے۔
کرغزستان کے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کا کہنا ہے کہ صدر شی نے اپنے مضمون میں باہمی اعتماد، مشترکہ مفادات، عوامی روابط اور اصولوں پر قائم تعاون کے تناظر میں چین اور کرغزستان کے تعلقات کی گہرائی سے وضاحت کی ہے۔مضمون میں کہا گیا کہ دونوں ممالک قریبی ہمسائے، مشترکہ مستقبل کے شراکت دار اور ترقی میں ایک دوسرے کی معاون دوست ہیں۔ متعدد کرغز شخصیات نے کہا کہ وہ چین کے ساتھ مل کر مختلف شعبوں میں تعاون کو مسلسل آگے بڑھائیں گے اور کرغزستان-چین مشترکہ مستقبل کے حامل معاشرے کی تشکیل کو مزید مضبوط بنائیں گے۔
صدر شی جن پھنگ نے اپنے مضمون میں "شنگھائی سپرٹ" کو مزید آگے بڑھانے پر بھی زور دیا۔بین الاقوامی شخصیات نے کہا کہ رواں سال شنگھائی تعاون تنظیم کے قیام کی پچیسویں سالگرہ ہے۔ صدر شی کے پیش کردہ تصورات اور اقدامات تنظیم کی اعلی ترقیاتی معیار کی نئی سمت متعین کرتے ہیں۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ صدر شی اور دیگر رکن ممالک کے رہنماؤں کی مشترکہ قیادت میں بشکیک سربراہی اجلاس شنگھائی تعاون تنظیم کے مشترکہ مستقبل کے حامل معاشرے کی تشکیل کو ایک نئی سطح تک لے جائے گا۔