یکم ستمبر کو "چھیوشی" میگزین کے سترہویں شمارے میں، پارٹی کی حکمرانی اور انضباطی سیاسی ذمہ داری کو سنبھالنے کے موضوع پر ، کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری، صدر مملکت اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ کا اہم مضمون شائع ہوا ۔ یہ مضمون شی جن پھنگ کے جون 2013 سے جولائی 2026 تک کے اہم بیانات کے اقتباسات پر مشتمل ہے۔
مضمون میں کہا گیا ہے کہ پارٹی میں نظم و ضبط کے نفاذ کی خاطر ، نظم و نسق کی ذمہ داری لینے کا شعور مضبوط بنانا اور متعلقہ سیاسی ذمہ داریوں کو مؤثر انداز میں ادا کرنا ضروری ہے ۔ تمام سطحوں پر پارٹی تنظیمیں، تمام اراکین اور عہدیداران ،پارٹی کے نظم و نسق کی ذمہ داری اٹھانے اور اس حوالے سے اپنے فرائض کی اہمیت کا شعور مضبوط کریں ، پارٹی کے نظم و نسق کو اپنی بنیادی سیاسی ذمہ داری سمجھتے ہوئے اپنے فرائض کو سمجھیں اور مکمل دیانت داری کے ساتھ ذمہ داری ادا کریں ۔
مضمون میں کہا گیاہے کہ اخؒتیارات کو ذمہ داری کے ساتھ ہم آہنگ ہونا چاہیےاور جو لوگ اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے میں ناکام رہتے ہیں ان کو جواب دہ ٹھہرایا جائے۔ اس مقصد کے لیے جوابدہی کا ایک واضح اور مؤثر نظام قائم کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا تاکہ پارٹی امور سنبھالنے سمیت نظم و ضبط کی صورتِ حال کو مستحکم کیا جاسکے اور اسے مزید فروغ دیا جا سکے ۔