
31 اگست کو بشکیک میں شنگھائی تعاون تنظیم سمٹ ۲۰۲۶ کے دوران، چینی صدر مملکت شی جن پھنگ نے منگولیا کے صدر اوخنا جیین خووریلسوخ سے ملاقات کی۔
شی جن پھنگ نے کہا کہ چین، منگولیا کے ساتھ مل کر اسٹریٹجک اعتماد کو مضبوط بنانے، باہمی مفادات پر مبنی تعاون کو گہرا کرنے، عوام کے درمیان رابطوں کو فروغ دینےاور چین-منگولیا مشترکہ مستقبل کے حامل معاشرے کی تشکیل کے عمل کو آگے بڑھانا جاری رکھے گا۔انہوں نے کہا کہ فریقین کو عالمی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے مشترکہ کوششیں بھی کرنی چاہئیں۔
منگولیا کے صدر اوخنا جیین نے کہا کہ چین کی ترقی نے ہمسایہ ممالک کو بڑے مواقع فراہم کیے ہیں نیز ایشیا اور دنیا کی ترقی کی رہنمائی کی ہے۔ منگولیا، ایک چین کے اصول پر قائم ہے، تائیوان چین کا اٹوٹ حصہ ہے اور سنکیانگ، شی زانگ اور ہانگ کانگ سے متعلق معاملات چین کے داخلی معاملات ہیں۔انہوں نے کہا کہ صدر شی جن پھنگ کی طرف سے پیش کردہ چار عالمی انیشئیٹوز اور انسانیت کے مشترکہ مستقبل کے حامل معاشرے کی تشکیل کا تصور عالمی امن و سلامتی کے تحفظ، پائیدار ترقی اور عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے انتہائی اہمیت رکھتا ہے۔ ان کاکہنا تھا کہ منگولیا ، چین کے ساتھ مل کر ان پر عمل درآمد کے لیے تیار ہے۔