
یکم ستمبر کو، چینی صدر شی جن پھنگ نے بشکیک میں "ایس سی او پلس" کے اجلاس میں شرکت کی اور ایک منظم اور مساوی کثیر قطبی دنیا کی حمایت میں مشترکہ کوششیں کرنے نیز عالمی حکمرانی کو منصفانہ اور مساوی بنانے کے موضوع پر اہم خطاب کیا۔
شی جن پھنگ نے کہا کہ چین مساوی اور منظم کثیر قطبی عالمی نظام کی حمایت کرتا ہے۔ عالمی معاملات میں گلوبل ساؤتھ ممالک کی نمائندگی اور آواز کو بڑھانا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام انسانوں کی مشترکہ اقدار کو فروغ دیا جانا چاہیے، دوہرا معیار، استثنائی رویہ، مداخلت، بالادستی اور جنگل کے قوانین کو ترک کیا جانا چاہیے اور بین الاقوامی تعلقات میں قانون کی حکمرانی کو فروغ دینا چاہیے۔
شی جن پھنگ نے شنگھائی تعاون تنظیم کے کردار کو بہتر طریقے سے ادا کرنے کے لیے تین تجاویز پیش کیں۔ پہلی، "ایس سی او کی قوت" کے ذریعے یوریشیا کے براعظم کی خوشحالی اور مشترکہ بہبود کو فروغ دیا جائے۔ دوسری، "ایس سی او کی حکمت" کے ذریعے، گلوبل ساؤتھ کی ترقی اور اس کے عروج کو فروغ دیا جائے۔ تیسری، "ایس سی او کے عمل " کے ذریعے عالمی حکمرانی میں اصلاحات اور بہتری کی قیادت کی جائے۔