
2ستمبر کی سہ پہر چینی صدر شی جن پھنگ اور ان کی اہلیہ پھنگ لی یوان نے مصری صدر عبدالفتاح السیسی اور ان کی اہلیہ انتصار السیسی کے ہمراہ مصر کے عظیم عجائب گھر کا دورہ کیا۔
شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ چین اور مصر دونوں، قدیم تہذیبیوں اور عالمی ثقافتی ورثے کے حامل بڑے ممالک ہیں۔ فریقین کو مساوات، باہمی سیکھ، مکالمے اور جامعیت پر مبنی تہذیب کے تصور کو فروغ دیتے ہوئے گلوبل سیولائزیشن انیشی ایٹو کو عملی جامہ پہنانے اور مختلف تہذیبوں کے مابین تبادلے اور باہمی سیکھ کو فروغ دینا چاہیے تاکہ بنی نوع انسان کے مشترکہ مستقبل کے حامل معاشرے کی تشکیل کو فروغ دینے کے لیے زیادہ تہذیبی قوت مجتمع کی جا سکے۔ عبدالفتاح السیسی نے گزشتہ سال عظیم مصری عجائب گھر (GEM) کے افتتاح کے موقع پر صدر شی جن پھنگ ک جانب سے ارسال کیے گئے تہنیتی پیغام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مصر، چین کے ساتھ افرادی و ثقافتی تبادلوں کو مضبوط بنانے، تہذیبوں کے مابین باہمی سیکھ کو فروغ دینے اور دنیا کو مزید ہم آہنگ اور اشتراک پر مبنی بنانے کے لیے تیار ہے۔