• صفحہ اول>>سیاست

    شی جن پھنگ کی خصوصی ایلچی شیئن حوئی کی زیمبیا کی صدارتی تقریبِ حلف برداری میں شرکت

    (CRI)2026-09-03

    یکم ستمبر کو جمہوریہ زیمبیا کی حکومت کی دعوت پر چینی صدر شی جن پھنگ کی خصوصی ایلچی اور چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کی نائب چیئرپرسن، شیئن حوئی نے زیمبیا کے دارالحکومت لوساکا میں زیمبیا کے صدر حاکائیندے ہیچی لیما کی تقریبِ حلف برداری میں شرکت کی۔ صدر حاکائیندے ہیچی لیما نے 2 ستمبر کو ایوان صدر میں، شیئن حوئی سے ملاقات کی۔

    شیئن حوئی نے کہا کہ چین، دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے کی رہنمائی میں روایتی دوستی کو جاری رکھنے، باہمی سیاسی اعتماد اور عملی تعاون کو گہرا کرنے، مضبوطی سے ایک دوسرے کی حمایت کرنے اور بین الاقوامی تعاون کو مضبوط بنانے کا خواہاں ہے تاکہ چین-زیمبیا جامع تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت داری کی مزید ترقی کوعملی جامہ پہنایا جا سکے۔

    صدر حاکائیندے ہیچی لیما نے خصوصی ایلچی بھیجنے پر صدر شی جن پھنگ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ زیمبیا ایک چین کے اصول پر مضبوطی سے عمل پیرا رہے گا اور نئی توانائی، ڈیجیٹل معیشت اور مصنوعی ذہانت سمیت مختلف شعبوں میں چین کے ساتھ دوستانہ اور مفید باہمی تعاون کو فعال انداز میں توسیع دے گا۔

    زبان