چین کی پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) 7 سے 12 ستمبر تک روس میں ہونے والی کثیر ملکی انسانی بنیادوں پر بارودی سرنگوں کی صفائی کی مشق میں شرکت کے لیے اپنے فوجی دستے بھیجے گی۔
یہ مشق آسیان وزرائے دفاع میٹنگ پلس (اے ڈی ایم ایم پلس) کے انسانی بنیادوں پر بارودی سرنگوں کی صفائی سے متعلق ماہرین کے ورکنگ گروپ کے تحت منعقد کی جا رہی ہے۔مشق میں کثیر ملکی افواج کی جانب سے ایسے علاقوں میں مشترکہ انسانی بنیادوں پر صفائی کی کارروائیوں کی منظرکشی کی جائے گی جہاں مختلف اقسام کے دھماکا خیز مواد موجود ہو۔
مشق کے دوران میدان جنگ کے علاقوں کی صفائی، مشینی طریقے سے بارودی سرنگیں صاف کرنے، سراغ رساں کتوں کے استعمال اور دیسی ساختہ دھماکا خیز آلات کو صاف کرنے سمیت مختلف امور پر توجہ دی جائے گی۔
اس مشق سے شریک ممالک کے درمیان بارودی سرنگوں کی صفائی سے متعلق تجربات کے تبادلے اور صلاحیتوں میں اضافے میں مدد ملے گی، جبکہ علاقائی امن و استحکام کو بھی فروغ حاصل ہوگا۔