چین میں 42ویں یومِ اساتذہ کے موقع پر، کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری، صدرِ مملکت اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین، شی جن پھنگ نے سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کی جانب سے ملک بھر کے اساتذہ اور معلمین کو یومِ اساتذہ کی مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
شی جن پھنگ نے کہا کہ ایک طویل عرصے سے ملک بھر کے اساتذہ نے پارٹی کی تعلیمی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے تدریس کے شعبے کے ساتھ ساتھ پارٹی اور ملک کی ترقی میں نمایاں خدمات سرانجام دی ہیں۔
شی جن پھنگ نے تاکید کی کہ نئے سفر میں ملک بھر کے اساتذہ ،پارٹی کے لیے ذمہ دار افراد کی تربیت اور ملک کے لیے باصلاحیت نوجوان تیار کرنے کے اپنے بنیادی عزم اور ذمہ داری کو ہمیشہ یاد رکھیں اور نئے عہد کے لیے ایسے افراد کی تربیت کی بھرپور کوشش کریں جو قومی احیا کی عظیم ذمہ داری سنبھالنے کی صلاحیت رکھتے ہوں۔
انہوں نے کہا کہ تمام سطحوں پر پارٹی کمیٹیوں اور حکومتوں کو اساتذہ کی تربیت کو اہمیت دیتے ہوئے اسے مزید مضبوط بنانا چاہیے، پورے معاشرے میں اساتذہ کے احترام اور تعلیم کو اہمیت دینے کے حوالے سے سازگار ماحول تشکیل دینا چاہیے اور تعلیمی میدان میں ایک مضبوط ملک بنانے کے لیے بھرپور مشترکہ قوت یکجا کرنی چاہیے۔