• صفحہ اول>>سیاست

    چاؤ لے جی اور وانگ حونینگ کی انگولا کی قومی اسمبلی کے اسپیکر ڈے المیڈا سے بیجنگ میں ملاقات

    (CRI)2026-09-12

    چین کی قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین چاؤ لے جی اور قومی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے چیئرمین وانگ حونینگ نے 11 ستمبر کو بیجنگ میں انگولا کی قومی اسمبلی کے اسپیکر ڈے المیڈا سے الک الک ملاقات کی۔

    وانگ حونینگ نے کہا کہ 2024 میں صدر شی جن پھنگ اور چین کا دورہ کرنے والے انگولا کے صدر ژوآؤ لورینسو نے مشترکہ طور پر چین۔انگولا تعلقات کو جامع تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت داری کی سطح تک بڑھانے کا اعلان کیا، جس نے دونوں ممالک کے تعلقات کی ترقی کے لیے تزویراتی سمت متعین کی۔ چین، انگولا کے ساتھ مل کر دونوں ممالک کے سربراہانِ مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاقِ رائے پر عمل درآمد، روایتی دوستی کے تسلسل، عملی تعاون کو مزید گہرا کرنے اور کثیرالجہتی رابطہ کاری کو مضبوط بنانے کے لیے تیار ہے، تاکہ چین۔انگولا تعلقات کو مزید اعلیٰ سطح تک لے جایا جا سکے۔ چین کی قومی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس دونوں ممالک کی اپنی اپنی جدیدیت کے حصول میں مثبت کردار ادا کرنے کے لیے بھی تیار ہے۔

    ڈے المیڈا نے کہا کہ انگولا ، چین۔انگولا تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ دونوں ممالک کے سربراہانِ مملکت کے درمیان قریبی روابط برقرار ہیں اور مختلف شعبوں میں تعاون کے نمایاں نتائج حاصل ہوئے ہیں۔ انگولا چین کی جانب سے پیش کیے گئے مختلف عالمی انیشی ایٹوز کی حمایت کرتا ہے اور انگولا کی اقتصادی و سماجی ترقی کے لیے چین کی فراہم کردہ حمایت پر شکر گزار ہے۔ انگولا توانائی، اقتصادی و تجارتی امور اور ٹرانسپورٹ سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید گہرا کرنے، بین الاقوامی تعاون مضبوط بنانے اور منصفانہ و معقول عالمی نظم و نسق کے فروغ کے لیے چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔

    زبان