• صفحہ اول>>سیاست

    شی جن پھنگ کا "جانگ جو 110" پولیس یونٹ کو جوابی خط، عوامی خدمت اور امن و سلامتی کے تحفظ کی بھرپور حوصلہ افزائی

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2026-09-15

    15 ستمبر 2026 (پیپلز ڈیلی آن لائن)حال ہی میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری، صدرِ مملکت اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین، شی جن پھنگ نے صوبہ فوجیان کی "جانگ جو 110" پولیس فورس کے اہلکاروں کے نام ارسال کردہ جوابی خط میں، ان کی خدمات کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ان سے بھرپور توقعات کا اظہار کیا۔

    شی جن پھنگ نے کہا کہ "جانگ جو 110"، عوامی سلامتی کے نظام کا ایک نمایاں حوالہ ہے اور اس نے ان پر گہرا اثر چھوڑا ہے۔ انہوں نے عوام کی خدمت اور شہریوں کی سلامتی و امن کے تحفظ کی خاطر، اہلکاروں کی مسلسل محنت اور خدمات کو بے حد سراہا۔

    شی جن پھنگ نے کہا کہ مفادِ عامہ کا تحفظ اور ملک و قوم کی سلامتی کی حفاظت پولیس اہلکاروں کی اہم ترین ذمہ داری ہے۔ انہوں نے تاکید کی کہ ملک بھر کے پولیس اہلکار عوامی خدمت کے عزم پر قائم رہیں، بہترین روایات کو فروغ دیں، ذمہ داری اور خدمت کے جذبے کے ساتھ کام کریں، عوام کی مشکلات دور کرنے اور ان کے تحفظ کے لیے خلوص اور فرض شناسی کے ساتھ خدمات سر انجام دیں اور پارٹی و عوام کے وفادار محافظ رہیں۔

    1990 سے شروع ہونے والا "جانگ جو 110" پولیس یونٹ، چین کی پولیس فورسز میں بنیادی سطح کا ایک مثالی یونٹ ہے جس نے 110 پولیس ایمرجنسی کال سروس کے ساتھ منسلک فوری ردِ عمل کے نظام کی بنیاد رکھی اور اسے مسلسل بہتر بناتے ہوئے، جرائم کے خلاف کارروائی، امن و امان برقرار رکھنے اور عوامی خدمت سمیت مختلف شعبوں میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

    زبان