• صفحہ اول>>سیاست

    چین کے شہر نان ننگ میں 23 ویں چین۔آسیان ایکسپو کا آغاز

    (CRI)2026-09-17

    سترہ تاریخ کو، 23ویں چین۔آسیان ایکسپو چین کے گوانگ شی چوانگ خوداختیار علاقے کے شہر نان ننگ میں شروع ہو گئی۔ رواں ایکسپو میں 70 سے زائد ممالک اور خطوں کی 3400 سے زیادہ کمپنیاں شریک ہیں ۔ ایسٹ تیمور پہلی مرتبہ مشترکہ منتظم کی حیثیت سے ایکسپو میں شریک ہوا ہے، جبکہ آسیان کی توسیع کے بعد پہلی بار آسیان کے تمام 11 ممالک نان ننگ میں اکٹھے ہوئے ہیں۔

    رواں سال چین۔آسیان ایکسپو میں پہلی مرتبہ آسیان ممالک کی ضروریات کے لیے خصوصی نمائشی زون بھی قائم کیا گیا ہے، جہاں جدید نظام کے ذریعے کاروباری اداروں کو ان کی ضروریات کے مطابق متعلقہ کمپنیوں سے براہِ راست رابطے میں لایا جائے گا۔

    اس کے علاوہ 23واں چین۔آسیان بزنس اینڈ انویسٹمنٹ سمٹ بھی اسی روز نان ننگ میں شروع ہو رہا ہے۔

    زبان