• صفحہ اول>>سیاست

    ای-کامرس تعاون منصوبے کے مضبوط نفاذ کے لیے، چین-آسیان اقدام جاری

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2026-09-18

    18 ستمبر 2026 (پیپلز ڈیلی آن لائن)17ستمبر کو، چین کے گوانگ شی جوانگ خود اختیار علاقے کے شہر نان ننگ میں، "ڈیجیٹل لنکس فار آسیان، نئے مشترکہ مواقع" کے موضوع پر، چین-آسیان سلک روڈ ای-کامرس پروموشن ایونٹ 2026 منعقد ہوا۔ تقریب میں" ای-کامرس تعاون منصوبے کے مضبوط نفاذ کے لیے چین-آسیان اقدام" باضابطہ طور پر جاری کیا گیا۔

    صوبہ، جی لن، حہ لونگ جیانگ، آن حوئی، حہ نان، گوانگ شی، ہائی نان، گان سو، چھنگ ہائی، ننگ شیا، شان شی کے صوبائی محکمہِ تجارت اور چائنا پوسٹ گروپ کے نمائندوں نے مل کر پوسٹل چینلز کے قومی سطح پر پھیلاؤ کے فوائد سے استفادہ کرتے ہوئے توجہ، "آسیان سے خریدیں، پورے چین میں فروخت کریں" "پورے چین سے خریدیں، آسیان میں فروخت کریں" پر مرکوز رکھی، آسیان کی اعلیٰ مصنوعات کی چین میں درآمد اور خصوصی چینی مصنوعات کی برآمد کے ای-کامرس چینلز کو آسان بنایا، دو طرفہ ای-کامرس تعاون کو، فریم ورک پر متفق ہونے سے عملی نفاذ کی طرف منتقل کیا اور ملکی و بین الاقوامی مارکیٹ کے وسائل کے موثر باہمی ربط میں معاونت کی۔

    ای- کامرس تعاون منصوبے کے مضبوط نفاذ کے لیے، چین-آسیان اقدام جاری۔(انٹرویو دینے والے کی طرف سے فراہم کردہ تصویر)

    ای- کامرس تعاون منصوبے کے مضبوط نفاذ کے لیے، چین-آسیان اقدام جاری۔(انٹرویو دینے والے کی طرف سے فراہم کردہ تصویر)

    چین کے گوانگ شی جوانگ خود اختیار علاقے کی عوامی حکومت کی میزبانی میں منعقدہ اس تقریب کا مقصد، چینی وزارت تجارت کے "چین میں خریداری" اور "سلک روڈ ای-کامرس دنیا کے لیے فائدہ مند" جیسے اقدامات کا مستحکم نفاذ کرنا ہے۔ ای-کامرس کو ایک ربط کے طور پر استعمال کرتے ہوئے سامان کی گردش، ٹیکنالوجی کی فعالیت، مالی خدمات اور ثقافتی تبادلے کے متعدد راستوں کو کھولنا، "آسیان میں پیداوار—گوانگ شی میں اجتماع —چین میں فروخت" اور ای-کامرس کے نئے روٹ قائم کرنے پر توجہ دینا، ڈیجیٹل تجارت کے ذریعے چین-آسیان مشترکہ مستقبل کے حامل زیادہ مضبوط معاشرے کے قیام میں مدد کرنا اور "بیلٹ اینڈ روڈ" کی اعلیٰ معیار کی مشترکہ تعمیر میں معاونت کرنا ہے۔

    زبان