• صفحہ اول>>سیاست

    چین-آسیان، پھلوں کی تجارت کا تیزی سے تشکیل پاتا مرکز

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2026-09-18

    18 ستمبر 2026 (پیپلز ڈیلی آن لائن)چین-آسیان، پھلوں کی تجارت کے مرکز کا قیام اتنی تیزی سے کیسے عمل میں آ رہا ہے؟ اس کا جواب، دن بہ دن باسہولت ہوتے "گوانگ شی چینل" میں پوشیدہ ہے۔

    17ستمبر کو چین کے گوانگ شی جوانگ خود اختیار علاقے کے شہر نان ننگ میں، گوانگ شی جوانگ کی عوامی حکومت کے زیر اہتمام چین-آسیان سلک روڈ ای-کامرس پروموشن ایونٹ 2026 کا انعقاد ہوا۔ تقریب میں چین-آسیان پھلوں کی تجارت کے مرکز کی تعمیراتی پیش رفت اور صنعتی ترتیب کی نمائش کی گئی۔

    گوانگ شی جوانگ خود اختیار علاقے کے شہر نان ننگ میں منعقدہ تقریب کا منظر۔(پیپلز ڈیلی آن لائن- فینگ شیاوحوئی)

    گوانگ شی جوانگ خود اختیار علاقے کے شہر نان ننگ میں منعقدہ تقریب کا منظر۔(پیپلز ڈیلی آن لائن- فینگ شیاوحوئی)

    گوانگ شی، چین-آسیان تعاون کا سب سے نمایاں مقام ہے۔ نہر پھنگ لو کے باضابطہ افتتاح کے ساتھ، "گوانگ شی چینل" کی مرکزی حیثیت مزید نمایاں ہو گئی ہے: بئے بو گلف پورٹ نیٹ ورک کی پہنچ عالمی سطح تک ہے، نان ننگ انٹرنیشنل ریلوے پورٹ کی کولڈ چین ٹرینز، پورے چین میں جاتی ہیں اور یوائی گوان پورٹ، چین میں پھلوں کی درآمد و برآمد کا سب سے بڑا زمینی راستہ ہے۔ آسیان کے پھل، دریاوں، سمندروں، ریل گاڑیوں اور نقل و حمل کے زمینی ذرائع کے ذریعے گوانگ شی میں جمع ہوتے ہیں اور پھر یہاں سے پورے ملک میں پہنچتے ہیں۔ پھل، چند گھنٹوں میں ہی باغات سے گھروں تک پہنچ جاتے ہیں۔

    اس وقت، اس مرکز کا مجموعی ڈھانچہ بنیادی طور پر مکمل ہو چکا ہے۔ زرعی مصنوعات کی تجارت کا مرکز نان ننگ، چین-آسیان پھلوں کی تجارت، پروسیسنگ اور تقسیم کے اہم مرکزی مقام میں تبدیل ہو رہا ہے۔ پھنگ شیانگ، پھلوں کی درآمد و برآمد کے لیے چین کی سب سے بڑی زمینی کی بندرگاہ ہے، جہاں پر درآمد شدہ پھلوں میں ڈورین، ڈریگن فروٹ، مینگوسٹین سمیت تقریباً 40 اقسام کے پھل شامل ہیں، جو چین کے کل درآمد شدہ پھلوں کی سالانہ مقدار کے ایک تہائی سے زیادہ ہے، ان میں صرف ڈورین کی درآمد کا حصہ ہی تقریباً 80 فیصد ہے۔ جون 2026 میں، ایک تقریب " گوانگ شی میں اکٹھے ہوئے آسیان کے پھل" کا کامیاب انعقاد ہوا۔ اس موقع پر ہونے والے دستخط کردہ معاہدوں اور مجوزہ خریداری کی مالیت 8 بلین یوآن سے تجاوز کر گئی۔ گوانگ شی نے 7 بڑے ای-کامرس پلیٹ فارمز کے ساتھ مل کر 300 سے زائد مقبول مصنوعات منتخب کیں جس سے، "آسیان میں پیداوار، گوانگ شی میں اجتماع ، چین میں فروخت" کا نیا ای-کامرس روٹ تیزی سے تشکیل پا رہا ہے۔

    چین-آسیان پھلوں کے تجارتی مرکز کا زیادہ سہل، موثر اور سمارٹ روٹ ایک واضح شکل اختیار کر چکا ہے اور چین-آسیان کے مشترکہ مستقبل کے حامل زیادہ مضبوط معاشرے کی تعمیر کے لیے بھرپور قوت فراہم کر رہا ہے۔

    زبان