• صفحہ اول>>سیاست

    15ویں پانچ سالہ منصوبے میں عالمی سطح پر تیار کی گئی اختراعی ادویات میں چین کا تناسب 25 فیصد سے زیادہ بڑھانے کا ہدف

    (CRI)2026-09-18

    18 ستمبر کو، چین کی وزارتِ صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی اورچین کے قومی کمیشن برائے ترقی و اصلاحات سمیت دس محکموں نے مشترکہ طور پر "دواسازی کی صنعت کی ترقی کے لیے 15 واں پانچ سالہ منصوبہ" جاری کیا۔ منصوبے کے مطابق 2030 تک، نامزد سائز سے بالا ادویات کے صنعتی اداروں کی آپریٹنگ آمدنی 3.5 ٹریلین یوآن سے تجاوز کر جائے گی۔

    منصوبے کے مطابق، ملک کے 15ویں پانچ سالہ منصوبے کی مدت کے دوران دواسازی کی صنعتی ترقی کے لیے متوقع اہداف کا تعین کیا گیا ہے، جس میں اختراعی ادویات کی صنعت میں 20 فیصد سے زیادہ سالانہ شرح نموحاصل کی جائےگی۔ منصوبے میں 10 بلین یوآن سے زیادہ سالانہ آپریٹنگ آمدنی کے حامل دواسازی کے صنعتی اداروں کی تعداد 50 تک پہنچانے، جبکہ 100 بلین یوآن سے زائد سالانہ آپریٹنگ آمدنی کے حامل دواسازی کے صنعتی اداروں کی تعداد 20 تک بڑھانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ عالمی سطح پر سب سے پہلے تیار کی گئی اختراعی ادویات میں چین کا تناسب 25 فیصد سے زیادہ کرنے کا ہدف بھی مقرر کیا گیا ہے۔

    زبان