“" ایک ملک، دو نظام " کے شاندار کارکن، معروف محب وطن، ممتاز سماجی شخصیت، کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے قریبی دوست، چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کے دسویں، گیارہویں، بارہویں اور تیرہویں نیشنل کمیٹی کے نائب چیئرمین، ہانگ کانگ خصوصی انتظامیہ کے پہلے اور دوسرے چیف ایگزیکٹو دونگ جیان حوا کی یادگاری تقریب 20 ستمبر کو ہانگ کانگ کے جنازہ گاہ میں منعقد ہوئی۔ دونگ جیان حوا 8 ستمبر 2026 کو رات 9 بج کر 57 منٹ پر ہانگ کانگ میں علالت کے باعث انتقال کر گئے تھے، ان کی عمر 89 برس تھی۔
دونگ جیان حوا کے انتقال کے بعد، شی جن پھنگ، لی چھیانگ، چاؤ لے جی، وانگ حو نینگ، چائی چھی، ڈینگ شیو ئےشِیانگ، لی شی، ہان زنگ اور حو جِن تھاؤ سمیت دیگر رہنماؤں نے مختلف ذرائع سےدونگ جیان حوا کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور ان کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کی۔ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کی جانب ، سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے نائب چیئرمین شی تھائی فنگ، عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے نائب چیئرمین لیانگ زن ینگ،عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے نائب چیئرمین اور سیکرٹری جنرل وانگ دونگ فنگ،سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے ہانگ کانگ اور ماکاؤ امور کے دفتر کے ڈائریکٹر اور ریاستی کونسل کے ہانگ کانگ اور ماکاؤ امور کے دفتر کے ڈائریکٹر شیا باؤلونگ اور ہانگ کانگ خصوصی انتظامیہ کے چیف ایگزیکٹو جان لی نے یادگاری تقریب میں شرکت کی۔