• صفحہ اول>>سیاست

    صدر شی جن پھنگ کا امریکہ کی 10 جامعات کے نوجوان طلبہ کو جوابی خط

    (CRI)2026-09-22

    حال ہی میں، چینی صدر شی جن پھنگ نے امریکا کی ان 10 جامعات کے طلبہ کے نام جوابی خط ارسال کیا جنہوں نے چین میں،چینی اور امریکی نوجوانوں کی موضوعاتی تبادلہ سرگرمی میں حصہ لیا تھا۔

    اپنے جوابی خط میں شی جن پھنگ نے کہا کہ انہیں خوشی ہوئی کہ ان سب طلبہ نے چین میں ایک خوشگوار اور یادگار وقت گزارا۔ طلبہ نے خط میں چینی تہذیب سے محبت نیز چین - امریکا دوستانہ تعاون کے لیے اپنی توقعات اور بحرِ الکاہل کے پار دوستی کے سفیر بننے کی آمادگی ظاہر کی جس پر شی جن پھنگ نے خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا۔

    شی جن پھنگ نے کہا کہ چین اور امریکا کے نوجوان ایک ہی کرہ ارض پر رہتے ہیں اور مشترکہ طور پر اپنے دور کی ذمہ داریاں سنبھالتے ہیں۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ طلبہ ،دونوں ممالک کے نوجوانوں کے ساتھ مل کر چین–امریکا دوستی و تعاون کے وارث، محافظ اور اسے فروغ دینے والے ہوں گے، دونوں ممالک کے عوام کے درمیان باہمی افہام و تفہیم میں اضافہ کریں گے، تعلقات کی پائیدار اور طویل مدتی ترقی کو یقینی بنائیں گے نیز نوجوانوں کی توانائی سے ایک بہتر دنیا کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

    کچھ دن قبل، امریکہ کی ہارورڈ یونیورسٹی سمیت 10 جامعات کے تقریباً 100 طلبہ نے صدر شی جن پھنگ کو ایک خط لکھا تھا، جس میں انہوں نے چین میں ایشیا-پیسیفک کے مشترکہ مستقبل کے لیے " فیوچر میکرز 2026 ،چائنا -یو ایس یوتھ ٹور"اور دیگر تبادلہ سرگرمیوں کے حوالے سے اپنے تاثرات بیان کیے اور چین–امریکا دوستی کو آگے بڑھانے میں اپنا کردار ادا کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

    زبان