• صفحہ اول>>سیاست

    چینی کسانوں کے فصل کی کٹائی کے نویں تہوار کے موقع پر، شی جن پھنگ کا تہنیتی پیغام

    (CRI)2026-09-23

    چینی کسانوں کے فصل کی کٹائی کے نویں تہوار کی آمد کے موقع پر ، کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری، چین کے صدر اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین، شی جن پھنگ نے پارٹی کی مرکزی کمیٹی کی جانب سے زراعت ، کسانوں اور دیہی علاقوں کے امور سے متعلقہ افراد کو تہوار کی مبارک باد پیش کی۔

    شی جن پھنگ نے کہا کہ رواں سال گرمیوں کی فصل کی پیداوار نے ایک بار پھر نیا ریکارڈ قائم کیا ہے، دھان کی ابتدائی پیداوار مستحکم رہی ہے اور توقع ہے کہ خزاں کی فصل بھرپور ہو گی ۔

    شی جن پھنگ نے اپنے پیغام میں تاکید کی کی دیہی علاقوں کے جامع احیا کو ٹھوس انداز میں آگے بڑھایا جائے، زراعت کو مضبوط بنایا جائے، کسانوں اور دیہی علاقوں کو فائدہ پہنچانے والی پالیسیز کے اثرات کو بہتر بنایا جائے، زرعی پیداواری صلاحیت اور کارکردگی کو بڑھانے پر توجہ دی جائے۔ دیہی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کی آمدنی میں اضافے کے لیے متنوع ذرائع معاش کو بہتر کیا جائے اور مقامی حالات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے لوگوں کے آرام سے رہنے اور کام کرنے کے لیے پرسکون اور مربوط دیہات تعمیر کیے جائیں۔

    زبان