• صفحہ اول>>سیاست

    اے آئی سے متعلق اصطلاحات کے معاملے میں چین امریکہ کے مؤقف کا احترام کرتا ہے ، چین کی وزارت خارجہ

    (CRI)2026-09-27

    امریکی حکومت نے چینی صدر شی جن پھنگ کے دورۂ امریکہ کے نتائج کے حوالے سے تعارف میں "اے آئی" کے بجائے "سپر انٹیلی جنس" کی اصطلاح استعمال کی۔ اس حوالے سے 26 ستمبر کو چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ مصنوعی ذہانت سے متعلق اصطلاحات کے معاملے میں چین امریکہ کے مؤقف کو اہمیت دیتا ہے اور اس کی جانب سے اختیار کی گئی اصطلاح کا بھی احترام کرتا ہے۔ترجمان نے کہا کہ مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی مسلسل ترقی کر رہی ہے، اس لیے تمام فریق تازہ ترین صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے گہرائی سے تبادلہ خیال اور اتفاقِ رائے کی جستجو کر سکتے ہیں۔

    زبان