اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندے فو چھونگ نے 28 ستمبر کو جنرل اسمبلی میں" ڈربن اعلامیہ اور ایکشن پروگرام" کی پچیسویں سالگرہ کی اعلی سطحی میٹنگ میں نسل امتیاز کے خلاف جدوجہد میں امن اور ترقی کی اہمیت پر زور دیا۔
فو چھونگ نے کہا کہ ہمیں" ڈربن اعلامیہ اور ایکشن پروگرام" کی روح کی پاسداری کرنی چاہیے، مضبوط اتحاد قائم کرنا چاہیے اور سب کے لیے مساوی دنیا کی تعمیر میں شراکت کرنی چاہیے۔
فو چھونگ نے یہ بھی کہا کہ بقا اور زندگی کی سلامتی تمام انسانی حقوق کے لیے بنیاد ہیں، اور ثقافتی تنوع انسانیت کی ترقی کی تحریک کا ذریعہ ہے۔ انہو ں نے کہا کہ چین نسل پرستی کے خلاف عالمی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتا ہے اور سب کے ساتھ مل کر" ڈربن اعلامیہ اور ایکشن پروگرام "کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے انسانیت کے مشترکہ مستقبل کی تعمیر کی طرف قدم بڑھاتا رہے گا ۔