• صفحہ اول>>سیاست

    شی جن پھنگ کا سیچوان یونیورسٹی کے تمام اساتذہ اور طلبہ کو جوابی خط

    (CRI)2026-09-29

    حال ہی میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری، چین کے صدر اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے سیچوان یونیورسٹی کے تمام اساتذہ اور طلبہ کو جوابی خط لکھا۔ یونیورسٹی کے قیام کی ایک سو تیسویں سالگرہ پر انہوں نےتمام عملے، اساتذہ، طلبہ اور فارغ التحصیل طلبہ کو مبارکباد پیش کی۔

    شی جن پھنگ نے اپنے خط میں زور دیا کہ ملک و قوم کو مقدم رکھنا، مغربی چین میں جڑیں مضبوط کرنا اور تعلیم و تربیت کے ذریعے انسانی وسائل تیار کرنا سیچوان یونیورسٹی کی اچھی روایت ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نئے نقطہ آغاز پر تمام اساتذہ اور طلبہ نئے دور میں قومی حکمت عملی کی تکمیل میں پیش رو بنیں گے ، اور تعلیم ، سائنس و ٹیکنالوجی اور با صلاحیت افراد کے حوالے سے طاقتور ملک کی تعمیر میں مثبت خدمات سرانجام دیں گے ۔

    شی جن پھنگ کا یہ خط اس خط کا جواب ہے جو سیچوان یونیورسٹی کے تمام اساتذہ اور طلبہ نے کچھ عرصہ قبل شی جن پھنگ کو لکھا تھا ۔اس خط میں انہوں نے چین کے مغربی علاقے کی ترقی، تعلیم کے فروغ اور ملک کی خدمت کے لیے اپنے پختہ عزم کا اظہار کیا تھا ۔

    زبان