• صفحہ اول>>سیاست

    ثقافت سے متعلق شی جن پھنگ کی تحاریر پر سمپوزیم کا انعقاد

    (CRI)2026-10-10

    9 اکتوبر کو بیجنگ میں، ثقافت سے متعلق شی جن پھنگ کی منتخب تحاریر کی جلد اول اور دوم کے مطالعے پر ایک سمپوزیم کا انعقاد کیا گیا۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور مرکزی کمیٹی کے شعبۂ تشہیر کے سربراہ لی شولے نے سمپوزیم سے خطاب کیا۔

    سمپوزیم کے شرکا کا کہنا تھا کہ "ثقافت سے متعلق شی جن پھنگ کی منتخب تحاریر" کی دونوں جلدیں، نئے دور میں صدرشی جن پھنگ کی قیادت اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کی رہنمائی میں، ثقافتی ترقی کے اہم تاریخی سفر کو جامع انداز میں پیش کرتی ہیں، ثقافت سے متعلق صدر شی جن پھنگ کے خیالات و افکار کے بنیادی تصورات، اہم نکات اور تقاضوں کو منظم انداز میں بیان کرتی ہیں اور ان افکار کو مزید گہرائی سے سمجھنے نیز ان پر عمل درآمد کے لیے مستند مطالعاتی مواد فراہم کرتی ہیں۔

    یہ دونوں جلدیں، ثقافتی ترقی پر شی جن پھنگ کے نومبر 2012 سے فروری 2026 تک کی 78 سب سے اہم اور بنیادی تحاریر پر مشتمل ہیں جن میں رپورٹس، تقاریر، خطوط اور ہدایات شامل ہیں۔

    زبان