• صفحہ اول>>سیاست

    جاپانی حکومت انصاف کی آواز کو سنے اور اس کی قدر کرے، چینی وزارت خارجہ

    (CRI)2026-10-13

    حال ہی میں سابق جاپانی وزیر خارجہ اور جاپان انٹرنیشنل ٹریڈ پروموشن ایسوسی ایشن کے چیئرمین نے اپنے دورہ چین کےبعد کہا کہ چین جاپان تعلقات میں بگاڑ کی وجہ جاپان ہے اور جاپانی حکومت کو صورتحال کی بہتری کے لیے اقدامات کرنے چاہیئیں ۔ 12 اکتوبر کو چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے کہا کہ یہ بیانات جاپان میں بصیرت رکھنے والے افراد کی عقل مندی اور ضمیر کی عکاسی کرتے ہیں اور چین انہیں مثبت انداز میں سراہتا ہے۔ترجمان نے جاپانی افراد کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مسئلے کی بنیادی وجہ جاپان کے موجودہ حکمرانوں کے تاریخ اور چین کے بارے میں تصورات میں سنگین انحراف اور غلطیاں ہیں جس نے چین-جاپان تعلقات کی سیاسی بنیاد کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ ایسی صورتحال کسی بھی فریق کے مفاد میں نہیں ہے اور اس کی ذمہ داری مکمل طور پر جاپان پر عائد ہوتی ہے۔ترجمان نے کہا کہ ہم جاپانی حکام پر زور دیتے ہیں کہ وہ مسئلے کی اصل وجوہات کا سامنا کریں، چین اور جاپان کے درمیان چار سیاسی دستاویزات کی پاسداری کریں اور تائیوان، تاریخ اور چین کے بارے میں اپنے تصورات پر سنجیدگی سے غور کرتے ہوئے اپنی غلطیوں کو درست کریں۔

    زبان