
کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور مرکزی خارجہ امور کمیشن کے دفتر کے ڈائریکٹر وانگ ای سے 12 اکتوبر کو، روسی صدر کے معاون اور میری ٹائم بورڈ کے چیئرمین نکولائی پیٹروشیف نے بیجنگ میں ملاقات کی۔
وانگ ای نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے لیے چینی صدر شی جن پھنگ کی جانب سے نیک تمناؤں کا پیغام پہنچایا۔ انہوں نے کہا کہ صدر شی جن پھنگ اور صدر پیوٹن قریبی رابطے برقرار رکھتے ہیں اور دونوں ممالک کے تعلقات کو اعلیٰ معیار اور بلند تر سطح پر لے جانے کی رہنمائی کر رہے ہیں۔ وانگ ای نے کہا کہ چین اور روس کے تعلقات کی ترقی کے لیے "بلیو انجن" کو فعال کرنا، عالمی سمندری نظم و نسق کو بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کرنا اور سمندری ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو فروغ دینا چاہیئے۔
نکولائی پیٹروشیف نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی جانب سے چینی صدر شی جن پھنگ کو پُرخلوص سلام پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ روس چین کے ساتھ مل کر سمندری ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو فروغ دینے اور روس چین جامع اسٹریٹجک تعاون میں نئی جہتیں شامل کرنے کے لیے تیار ہے۔