چین کی وزارت خزانہ سے ملنے والی 14 اکتوبر کی اطلاعات کے مطابق ،اپیک کے وزرائے خزانہ کا تینتیسواں اجلاس 20 سے 21 اکتوبر تک ہانگ کانگ میں منعقد ہوگا۔ اپیک کی 21 معیشتوں کے وزرائے خزانہ یا ان کے نمائندگان ، متعلقہ بین الاقوامی اداروں کے سربراہان اور شراکت دار وں کے سینئر نمائندے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اجلاس میں لوگوں کے ذریعہ معاش کی ترقی کو سہارا دینے کے لیے مالیاتی پالیسیاں، ڈیجیٹل انفراسٹرکچر فنانسنگ، مقامی حالات کے مطابق جامع مالیاتی نظام کا فروغ اوراپیک ممالک کے نوجوان مالیاتی پیشہ ور افراد کے درمیان تبادلے اور تعاون کا فروغ جیسے چار اہم موضوعات پر توجہ مرکوز کی جائے گی ۔