27 اکتوبر کو چینی صدر شی جن پھنگ نے لوئیز اناسیو لولا دا سلوا کو دوبارہ سے برازیل کا صدر منتخب ہونے پر مبارک باد کا پیغام بھیجا۔
اپنے پیغام میں شی جن پھنگ نے کہا کہ صدر لولا دا سلوانے، چین اور برازیل کے تعلقات کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ حالیہ برسوں کے دوران انہوں نے صدر لولا دا سلواکے ساتھ مختلف ذرائع سے قریبی رابطہ برقرار رکھا ہے اور دونوں رہنماؤں نے مل کر ایک زیادہ منصفانہ دنیا اور زیادہ پائیدار کرۂ ارض کے لیے چین اور برازیل کے درمیان مشترکہ مستقبل کے حامل معاشرے کے قیام میں نئی پیش رفت کی قیادت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین اور برازیل کے تعلقات کی عالمی، تزویراتی اور طویل المدتی نوعیت مزید نمایاں ہوئی ہے اور یہ تعلقات، گلوبل ساؤتھ ممالک کے مابین اتحاد اور تعاون کی ایک مثال بن چکے ہیں۔ شی جن پھنگ نے کہا کہ وہ چین اور برازیل کے تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور صدر لولا دا سلواکے ساتھ مل کر دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ مستقبل کے حامل معاشرے کے قیام کو مسلسل نئی بلندیوں تک پہنچانے، جامع اسٹریٹجک شراکت داری کے وسیع تر امکانات سے فائدہ اٹھانے اور دونوں ممالک کے عوام کی فلاح و بہبود کو مزید فروغ دینے کے لیے تیار ہیں۔