28 اکتوبر کو چین کی ریاستی کونسل کےدفتر برائے امورِ تائیوان کے ترجمان چھن بن حوا نے معمول کی پریس کانفرنس میں کہا کہ قومی خودمختاری، سلامتی اور ترقیاتی مفادات سے متعلق اصولی اور حساس معاملات پر کسی قسم کی لچک یا ابہام کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔
چین کے علاقے تائیوان سے تعلق رکھنے والے میزبان چھائی کھانگ یونگ نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر کہا تھا کہ انہوں نے کبھی "تائیوان کی علیحدگی" کی حمایت نہیں کی۔ اس حوالے سے ترجمان چھن بن حوا نے کہا کہ قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا تحفظ تائیوان کے ہم وطنوں سمیت تمام چینی عوام کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ چین ہمیشہ تائیوان کے ہم وطنوں کے جائز اظہارِ رائے کی آزادی کے حق کا احترام اور تحفظ کرتا ہے، تاہم قومی خودمختاری، سلامتی اور ترقیاتی مفادات سے متعلق اصولی اور حساس معاملات پر کسی قسم کی لچک یا ابہام کی کوئی گنجائش نہیں۔ترجمان نے امید ظاہر کی کہ تائیوان کے تفریحی شعبے سے وابستہ شخصیات چینی ہونے پر فخر محسوس کریں گے اور ایسے اقدامات کریں گے جو آبنائے تائیوان کے دونوں کناروں کے ہم وطنوں کے درمیان جذباتی قربت، باہمی تبادلوں اور تعاون کو فروغ دینے میں مددگار ثابت ہوں۔