30 اکتوبر 2026 (پیپلز ڈیلی آن لائن) 29 اکتوبر کو چینی صدر مملکت شی جن پھنگ نے سپین میں ہائی سپیڈ ٹرین حادثے پر سپین کے بادشاہ فیلپ ششم کے نام تعزیتی پیغام ارسال کیا۔
اپنے پیغام میں صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ انہیں سپین کے صوبے تولیدو میں پیش آنے والے المناک ٹرین حادثے اور اس کے نتیجے میں ہونے والے بھاری جانی نقصان پر گہرا دکھ ہے۔ انہوں نے چینی حکومت اور عوام کی جانب سے حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے لیے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت کی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔