• صفحہ اول>>سیاست

    عالمی سیاسی رہنماؤں کی سی پی سی کی بیسویں مرکزی کمیٹی کے پانچویں کل رکنی اجلاس کی پذیرائی

    (CRI)2026-11-03

    حالیہ دنوں میں مختلف ممالک کی سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی بیسویں مرکزی کمیٹی کے پانچویں کل رکنی اجلاس کی کامیابی پر گرم جوشی سے مبارک باد پیش کی اور جامع اور سخت پارٹی سیلف گورننس کو مسلسل آگے بڑھانے کے تجربات اور کامیابیوں کو سراہتے ہوئے صدر شی جن پھنگ کے پارٹی سازی سے متعلق نظریات کو دنیا بھر کی سیاسی جماعتوں کی تعمیر کے لیے اہم رہنمائی فراہم کرنے پر خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

    سری لنکا کی سیاسی جماعت جنتھا وِمکتھی پیرامونا کے جنرل سیکریٹری ٹِل وِن سلوا نے کہا کہ صدر شی جن پھنگ پارٹی میں سخت نظم و ضبط برقرار رکھنے اور اس کے نظام کو مضبوط بنانے کو خصوصی اہمیت دیتے ہیں۔ ان کی قیادت میں پاکیزگی، دیانت داری اور عوام سے گہرے تعلق پر مبنی کامریڈز کی ایک ٹیم تشکیل دی گئی ہے، جو سری لنکا کی سیاسی جماعت کے لیے بھی ایک اہم مثال اور رہنمائی فراہم کرتی ہے۔

    تھائی لینڈ کی ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیرِاعظم ابھیسیت ویجاجیوا نے کہا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا عالمی ترقی کے رجحانات کو درست طور پر سمجھتی ہے اور عوام کی بنیادی خواہشات کا مؤثر جواب دیتی ہے۔ ان کے مطابق، سی پی سی کے طرزِ حکمرانی کے عملی تجربات تمام سیاسی جماعتوں کے لیے غور و فکر کا اہم موضوع ہیں۔

    نیپال کی کمیونسٹ پارٹی کے نائب کوآرڈینیٹر اور سابق وزیرِاعظم مادھو کمار نیپال نے کہا کہ پارٹی سازی سے متعلق صدر شی جن پھنگ کے نظریات نے ایسے بنیادی سوالات کے جوابات فراہم کیے ہیں، جو کسی بھی سیاسی جماعت کے لیے ناگزیر ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک میں دیرپا امن و استحکام کے قیام کے لیے ہر سیاسی جماعت کو سیلف گورننس اور خود اصلاحی کے عمل پر مسلسل توجہ دینی چاہیے۔

    زبان