• صفحہ اول>>سیاست

    وانگ ای کی لاؤس کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ تھونگ ساون سے ملاقات

    (CRI)2026-11-04

    3 نومبر کو کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور چینی وزیر خارجہ وانگ ای سے لاؤس کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ تھونگ ساون نے بیجنگ میں ملاقات کی۔ تھونگ ساون، لان چھانگ میکانگ تعاون کے وزرائے خارجہ کے گیارہویں اجلاس میں شرکت کے لیے چین میں موجود ہیں۔

    وانگ ای نے کہا کہ رواں سال جون میں سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری اور صدر شی جن پھنگ نے لاؤس پیپلز ریولوشنری پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری اور لاؤس کے صدر تھونگلون سیسولیت سے ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان نئے عہد میں ہمہ موسمی چین۔لاؤس ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کا مشترکہ اعلان کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ چین، لاؤس کے ساتھ مل کر دونوں سیاسی جماعتوں اور دونوں ممالک کے سربراہان کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاقِ رائے پر عمل درآمد کرنے، چین۔لاؤس ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو ٹھوس انداز میں آگے بڑھانے اور خطے کے امن و استحکام کے تحفظ کے لیے مل کر کام کرنے کو تیار ہے۔

    تھونگ ساون نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی بیسویں مرکزی کمیٹی کے پانچویں کل رکنی اجلاس کی اہم کامیابیوں پر مبارک باد پیش کی اور کہا کہ لاؤس، دونوں سیاسی جماعتوں اور دونوں ممالک کے سربراہان کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاقِ رائے کے مطابق لاؤس۔چین ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو مضبوطی سے آگے بڑھانے کے لیے پُرعزم ہے۔

    زبان