پانچ نومبر کو کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور مرکزی کمیشن برائے خارجہ امور کے دفتر کے ڈائریکٹر وانگ ای سے بیجنگ میں ورکرز پارٹی آف کوریا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور سیکرٹری اور بین الاقوامی شعبے کے ڈائریکٹرکم سونگ نام کی قیادت میں ورکرز پارٹی آف کوریا کے وفد نے ملاقات کی۔
وانگ ای نے کہا کہ رواں سال جون میں سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے شمالی کوریا کا کامیاب سرکاری دورہ کیا، جس نے نئے دور میں چین شمالی کوریا تعلقات کی ترقی کی راہ کی نشاندہی کی۔ انہوں نے کہا کہ چین شمالی کوریا کے ساتھ مل کر دونوں سیاسی جماعتوں اور ممالک کے اعلیٰ ترین رہنماؤں کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر عمل درآمد کرنے اور چین-شمالی کوریا تعلقات کی مسلسل، گہری اور حقیقی ترقی کو فروغ دینے کے لیے تیار ہے۔ کم سونگ نام نے کہا کہ شمالی کوریا چین کے ساتھ مل کر دونوں سیاسی جماعتوں اور ممالک کے اعلیٰ ترین رہنماؤں کی خواہشات کے مطابق شمالی کوریا اور چین کے درمیان دوستانہ تعلقات کو فروغ دینے کے لیے انتھک کوششیں کرنے کو تیار ہے۔