28 اکتوبر کو، چین کے صدر شی جن پھنگ نے آسٹریلیا کے 110 نوجوان طلباء کو جوابی خط لکھا، ان کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں چین-آسٹریلیا دوستی کے فروغ کے لیے اپنا مثبت کردار جاری رکھنے کی ترغیب دی۔
شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ چین اور آسٹریلیا کے درمیان دوستانہ تبادلوں کی ایک طویل تاریخ ہے اور دونوں ممالک کے تعلقات کا مستقبل نوجوان نسل سے وابستہ ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ آسٹریلوی نوجوان چین-آسٹریلیا دوستی کے فروغ میں فعال کردار ادا کرتے رہیں گے، دونوں ممالک کے درمیان دوستی اور تعاون کو آگے بڑھائیں گے اور اس دوستی کی مشعل کو نسل در نسل روشن رکھیں گے۔
حال ہی میں سڈنی یونیورسٹی سمیت مختلف جامعات کے 110 آسٹریلوی نوجوان طلباء نے صدر شی جن پھنگ اور آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البانیز کو خط لکھا تھا، جس میں انہوں نے اپنے دورۂ چین کے تجربات بیان کیے، چین کی طویل تاریخ و ثقافت اور سائنسی و تکنیکی جدت طرازی میں اس کی صلاحیتوں کو سراہا اور چین-آسٹریلیا دوستی کے فروغ اور باہمی افہام و تفہیم میں اضافے کے لیے کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔