• صفحہ اول>>سیاست

    شی جن پھنگ اور آسٹریا کے چانسلر کرسچئن اسٹوکر کی ملاقات

    (CRI)2026-11-08

    6 نومبر کو بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں ، چینی صدر شی جن پھنگ نے ، چین کے سرکاری دورے پر آئے ہوئےاور آسٹریا کے چانسلر کرسچئن اسٹوکر کے ساتھ ملاقات کی۔

    شی جن پھنگ نے کہا کہ رواں سال چین اور آسٹریا کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 55ویں سالگرہ ہے۔ ان تعلقات کے قیام کے بعد سے،فریقین کے درمیان باہمی سیاسی اعتماد مسلسل مضبوط ہوا ہے اور عملی تعاون نتیجہ خیز رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اقتصادی اور تجارتی ترقی کے نئے محرکات پیدا کرنے کے لیے چین ، ابھرتے ہوئے شعبوں میں آسٹریا کے ساتھ عملی تعاون کو وسعت دینے کا خواہاں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں فریقوں کو عوامی اور ثقافتی تبادلوں کو بھی وسیع کرنا چاہیے تاکہ دونوں اقوام کو ایک دوسرے کے مزید قریب لایا جا سکے۔ شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ مسلسل ترقی کرنے اور مضبوط ہونے والا چین، یورپ کو درپیش مسائل کی جڑ نہیں ہے۔ چین اور یورپ کو اقتصادی اور تجارتی تنازعات کو بات چیت اور مشاورت کے ذریعے حل کرنے کے لیے پرعزم رہنا چاہیے اور اس بات چیت کا مقصد باہمی طور پر فائدہ مند نتائج اور مشترکہ ترقی کا حصول ہو نا چاہیے ۔

    کرسچئن اسٹوکر نے کہا کہ آسٹریا ،دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ سٹریٹجک شراکت داری کو مزید گہرا کرنے کے لیے پرعزم ہے، ایک چین کے اصول کی پاسداری کرتا ہے اور دوطرفہ تعلقات میں نئی پیش رفت کے لیے چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ آسٹریا ، یورپ - چین تعلقات کی ترقی کی بھرپور حمایت کرتا ہے اور امید کرتا ہے کہ دونوں فریق کھلے دل سے بات چیت اور مشاورت کے ذریعے اپنے اقتصادی اور تجارتی اختلافات کو حل کر لیں گے۔

    زبان