6 نومبر کو چینی صدر شی جن پھنگ نے الیانا یوتووا کو بلغاریہ کی صدر منتخب ہونے پر مبارک باد دی ۔
شی جن پھنگ نے کہا کہ بلغاریہ دنیا کا دوسرا ملک ہے جس نے عوامی جمہوریہ چین کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کیے۔ باہمی احترام، مساویانہ برتاو ، باہمی مفاد اور مشترکہ کامیابی چین۔بلغاریہ تعلقات کی نمایاں خصوصیات ہیں۔ حالیہ برسوں میں دونوں ممالک کے درمیان مختلف سطحوں اور شعبوں میں تبادلے اور تعاون مستحکم انداز میں آگے بڑھے ہیں جبکہ تزویراتی شراکت داری میں بھی مسلسل وسعت آئی ہے۔
شی جن پھنگ نے کہا کہ وہ چین۔بلغاریہ تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور صدر الیانا یوتووا کے ساتھ مشترکہ کوششوں کے خواہاں ہیں تاکہ دونوں ممالک اپنی اپنی ترقی اور قومی احیا کے راستے پر ایک دوسرے کے ساتھ آگے بڑھیں، مزید مثبت، عملی اور متحرک دوطرفہ تعلقات تشکیل دیے جائیں اور دونوں ممالک کے عوام کو مزید بہتر انداز میں فائدہ پہنچایا جاسکے۔