13 نومبر کو، چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اعلان کیا کہ اپیک کا 33واں غیر رسمی سربراہی ا اجلاس 18 اور 19 نومبر کو چین کے شہر شین زین میں منعقد ہوگا۔ اجلاس کا موضوع "ایشیا پیسفک کمیونٹی کی تعمیر، مشترکہ خوشحالی کا فروغ" ہے. چین کے صدر شی جن پھنگ اجلاس کی صدارت کریں گے اور کلیدی خطاب کریں گے۔
17 اور18 نومبر کو شین زین میں اپیک سی ای او سمٹ منعقد ہوگی ۔ سمٹ کا موضوع ہے " خوشحالی اور تابناک مستقبل کی کامیابی کے لیے"۔ شی جن پھنگ سمٹ کی افتتاحی تقریب میں شرکت اور کلیدی خطاب کریں گے ۔اجلاس کے دوران، صدر شی جن پھنگ اجلاس میں شریک رہنماوں اور نمائندوں کے اعزاز میں استقبالیہ ضیافت بھی دیں گے اور غیر ملکی رہنماؤں کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے ۔