16 نومبر کو چھیوشی میگزین کے 22ویں شمارے میں سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری، عوامی جمہوریہ چین کے صدر اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ کا ایک اہم مضمون شائع ہوا۔ "مل کر ایشیا -پیسیفک مشترکہ مستقبل کا حامل معاشرہ قائم کریں " کے عنوان سے شائع ہونے والا یہ مضمون ، اس موضوع پر صدر شی جن پھنگ کے اکتوبر 2013 سے نومبر 2025 تک کے اہم بیانات کے اقتباسات پر مشتمل ہے۔
مضمون میں کہا گیا ہے کہ اپیک نے ایشیا -پیسیفک خطے کی ترقی اور خوشحالی میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ آج یہ خطہ دنیا میں سب سے زیادہ متحرک معاشی سرگرمیوں اور ترقی کی وسیع تر صلاحیت کا حامل ہونے کے ساتھ ساتھ ،عالمی معاشی ترقی کا ایک اہم انجن بھی ہے، اس لیے ضروری ہے کہ ایک کھلے، جامع، جدت پر مبنی ترقی ، باہمی روابط اور باہمی مفاد پر مبنی تعاون کے حامل ایشیا -پیسیفک مشترکہ مستقبل کا حامل معاشرہ قائم کیا جائے۔ مضمون میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ ایشیا -پیسیفک خطے کو معاشی عالمگیریت کے فروغ میں اپنا کردار جاری رکھنا چاہیے۔ اپیک کا بنیادی مقصد ،تجارت و سرمایہ کاری کو آزاد اور آسان بنان نیز معاشی ترقی و خوشحالی کو فروغ دینا ہے۔ اپیک کو اپنے ابتدائی مشن پر قائم رہتے ہوئے زیادہ متحرک و مضبوط ایشیا- پیسیفک تعاون کے ذریعے دنیا کے لیے مزید نمایاں کردار ادا کرنا چاہیے۔
مضمون کے مطابق خطے کو امن و استحکام کے تحفظ میں پیش قدمی کرنی چاہیے، مشترکہ، جامع، تعاون پر مبنی اور پائیدار سلامتی کے تصور پر قائم رہنا چاہیے اور اختلافات و تنازعات کو مکالمے و مشاورت کے ذریعے حل کرنا چاہیے۔ اسی طرح کھلے پن اور علاقائی انضمام کے فروغ میں بھی قائدانہ کردار ادا کرتے ہوئے عالمی تجارتی تنظیم کی مرکزی حیثیت اور اصولوں پر مبنی کثیرجہتی تجارتی نظام کا بھرپور تحفظ کرنا چاہیے۔ اس کے ساتھ ساتھ علاقائی معاشی انضمام اور ایشیا- پیسیفک آزاد تجارتی علاقے کی تشکیل کو آگے بڑھانا بھی ضروری ہے۔ باہمی فائدے پر مبنی تعاون پر قائم رہا جائے، خطے کی معیشتوں کے تنوع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے باہمی مفاد پر مبنی تعاون کو فروغ دیا جائے اور ایشیا پیسیفک تعاون کے ثمرات میں اضافہ کیا جائے۔ سب کے لیے مفید ترقی کو یقینی بنانے کے لیے اقوام متحدہ کے 2030 کے پائیدار ترقیاتی ایجنڈے پر مکمل عمل درآمد اور خطے کے تمام عوام کی مشترکہ خوشحالی کے لیے کوششیں جاری رکھی جانی چاہئیں۔
مضمون میں اس عزم کا اظہار بھی کیا گیا ہے کہ چین تمام فریقوں کے ساتھ مل کر ،ایشیا -پیسیفک مشترکہ مستقبل کا حامل معاشرہ قائم کرنے کو تیار ہے۔