• صفحہ اول>>سیاست

    چین اور سنگاپور کے وزرائے اعظم کے درمیان  ملاقات

    (CRI)2026-11-23

    ⁠⁠⁠⁠⁠⁠⁠21 نومبر کی صبح چینی وزیر اعظم لی چھیانگ اور سنگاپور کے وزیر اعظم لارنس وونگ کے درمیان بیجنگ میں ملاقات ہوئی۔

    لی چھیانگ نے کہا کہ فریقین کی مشترکہ کوششوں کی بدولت چین اور سنگاپور کے تعلقات نے ترقی کے عمدہ رجحان کو برقرار رکھا ہے اور باہمی طور پر مفید تعاون کے وافر ثمرات برآمد ہوئے ہیں۔ چین سنگاپور کے ساتھ تزویراتی رابطے اور سیاسی باہمی اعتماد کو مضبوط بنانے اور عملی تعاون کو وسعت دینے کے لئے تیار ہے تاکہ چین-سنگاپور ہمہ جہت، اعلیٰ معیار ی اور مستقبل کی شراکت داری میں مزید ثمرات کے حصول کو فروغ دیا جاسکے ۔ انہوں نے کہا کہ چین سنگاپور کے اگلے سال آسیان کی صدارت سنبھالنے کی حمایت کرتا ہے۔

    لارنس وونگ نے شن زن میں اپیک اکنامک لیڈرزمیٹنگ کی کامیاب میزبانی پر چین کو مبارکباد پیش کی، اورکہا کہ سنگاپور چینی صدر شی جن پھنگ کی جانب سے پیش کردہ بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کے تصور اور چار گلوبل انیشی ایٹوز کی حمایت کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سنگاپور علاقائی اور کثیر جہتی پلیٹ فارمز پر چین کے ساتھ رابطے اور تعاون کو مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے تاکہ آسیان-چین تعاون کو فروغ دیا جائے اور علاقائی استحکام کی حفاظت کی جائے۔

    زبان