چین کی ریاستی کونسل کے دفتر برائے امور ہانگ کانگ و مکاؤ کے ترجمان نے 23 نومبر کو جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ چین کے خصوصی انتظامی علاقے ہانگ کانگ کے الیکشن کمیشن کے سیکٹر-گروپ کے سال 2026 کے لیے عام انتخابات 22 نومبر کو کامیابی سے منعقد ہوئے۔ انتخابی نظام میں اصلاحات کے بعد یہ الیکشن کمیشن کے دوسرے انتخابات ہیں، جو نئے انتخابی نظام کی افادیت اور برتری کو مزید اجاگر کرتے ہیں اور ہانگ کانگ کے حالات کے مطابق اعلیٰ معیار کی جمہوریت کی نئی فضا کی عکاسی کرتے ہیں۔
ترجمان نے نشاندہی کی کہ ان انتخابات نے ایک بار پھر ثابت کیا ہے کہ نیا انتخابی نظام وسیع نمائندگی، سیاسی شمولیت، متوازن شرکت اور منصفانہ مقابلے کی خصوصیات کا حامل ہے، جو اہل اور باصلاحیت افراد کے انتخاب کو یقینی بناتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عملی تجربات سے بارہا ثابت ہوا ہے کہ نیا انتخابی نظام " ایک ملک، دو نظام" کی پالیسی اور ہانگ کانگ کے عملی حالات سے ہم آہنگ ایک نظام ہے۔ یہ نظام ہانگ کانگ میں جمہوریت کی صحت مند ترقی کو فروغ دینے کے ساتھ علاقے کے انتظامات اور ترقی کے لیے مضبوط بنیاد فراہم کرتا ہے۔