23 نومبر کو، چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے معمول کی پریس کانفرنس کی۔ پریس کانفرنس کے بعد ایک غیر ملکی صحافی نے سوال کیا کہ اطلاعات کے مطابق نیپال، مٹی کے تودے گرنے کے بعد تعمیرِ نو کے لیے مالی وسائل جمع کرنے کی غرض سے ایک بین الاقوامی کانفرنس منعقد کرے گا۔ اس حوالے سے چین کا کیا مؤقف ہے؟ جس پر ترجمان نے کہا کہ چین نیپال میں تباہ کن مٹی کے تودے گرنے کے بعد تعمیرِ نو کے عمل میں بھرپور معاونت فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔
چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ نیپال کے شمالی علاقے میں بڑے پیمانے پر مٹی کے تودے گرنے سے تباہی کے بعد چینی حکومت نے نیپال کو مالی امداد اور 5 کھیپ ہنگامی امدادی سامان فراہم کیا، سرنگوں میں امدادی کارروائیوں اور فرانزک شناخت کے شعبوں سے تعلق رکھنے والے 20 سے زائد ماہرین نیپال بھیجے اور موسمیاتی، آبی اور ارضیاتی معلومات و اعدادوشمار کا مسلسل تبادلہ بھی کیا گیا۔ اس دوران چینی معاشرے کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی نیپال کی مدد کے لیے اپنا تعاون پیش کیا۔
ترجمان نے کہا کہ نیپال میں آفت کے بعد تعمیرِ نو کا کام ایک مشکل مرحلہ ہے۔ چین پہلے فراہم کی جانے والی ہنگامی امداد کی بنیاد پر نیپال کے تعمیرِ نو کے عمل میں بھرپور معاونت کرنے اور نیپال کی آفات سے نمٹنے، ان سے بچاؤ اور نقصانات کم کرنے کی صلاحیت بہتر بنانے میں مدد دینے کے لیے تیار ہے۔