• صفحہ اول>>سیاست

    چینی وزارت خارجہ کا چینی   خلائی اسٹیشن میں پہلے غیر ملکی خلاباز کی آمد پر  استقبال کا اظہار

    (CRI)2026-11-24

    شینزو 24 کے خلابازوں کا عملہ تھانگ ہونگ بو، وو ای اور پاکستانی خلاباز محمد ذیشان علی پر مشتمل ہے۔ 24 نومبر کو چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیا کھون نے یومیہ پریس کانفرنس میں کہا کہ چینی خلائی اسٹیشن میں چینی اور پاکستانی خلابازوں کا مشترکہ داخلہ چین کے انسان بردار خلائی پروگرام کی تاریخ میں چینی اور غیر ملکی خلابازوں کی پہلی مشترکہ پرواز ہو گی، اور یہ بھی پہلا موقع ہے کہ چینی خلائی سٹیشن نے غیر ملکی خلابازوں کا استقبال کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان ہمہ موسمی اسٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں اور یہ مشترکہ پرواز چین اور پاکستان کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی پچھترویں سالگرہ کے موقع پر دونوں ممالک کے درمیان تعاون میں ایک اور اہم کامیابی ہوگی۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ چین اس عظیم خلائی مشن سے بہت زیادہ توقعات رکھتا ہے اور مشن کی مکمل کامیابی کے لئے دعاگو ہے۔

    زبان