
چائنا مینڈ اسپیس انجینئرنگ آفس کے مطابق، مدار میں داخل ہونے کے بعد، شینزو- 24 انسان بردار خلائی جہاز نے بیجنگ وقت کے مطابق 25 نومبرکی صبح گیارہ بج کر چھپن منٹ پر خلائی اسٹیشن کے تھیان حہ کور ماڈیول کی فارورڈ پورٹ کے ساتھ کامیابی سے ڈاکنگ کی۔ ڈاکنگ کا پورا عمل تقریباً ساڑھے تین گھنٹے تک جاری رہا۔ شینزو -24 کے خلابازوں کا عملہ کامیابی کے ساتھ "تھیان گونگ" خلائی اسٹیشن میں داخل ہوا، اور ایک پاکستانی اور دو چینی خلابازوں نے پہلی مرتبہ شینزو- 23 کے عملے کے ساتھ "خلائی مصافحہ" کیا۔ اس کے بعد، چھ خلابازوں نے اس تاریخی لمحے کو یادگار بنانے کے لیے ایک گروپ فوٹو بھی لیا۔