• صفحہ اول>>سیاست

    وانگ ای اور نیدرلینڈز کے وزیر خارجہ ٹام بیرینڈسن کے درمیان بات چیت

    (CRI)2026-11-26

    25 نومبر کو کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور چینی وزیر خارجہ وانگ ای اور نیدرلینڈز کے وزیر خارجہ ٹام بیرینڈسن کے درمیان بیجنگ میں بات چیت ہوئی.

    وانگ ای نے کہا کہ چین نیدرلینڈز کے ساتھ کھلے اور عملی جامع شراکت داری کے تعلقات میں مزید مثبت نتائج حاصل کرنے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی اور یقین دلایا کہ نیدرلینڈز عملی اقدامات کے ذریعے ایک چین کے اصول پر سختی سے عمل پیرا رہے گا۔ دونوں فریقوں کو اعلیٰ سطحی تبادلوں اور مختلف سطحوں پر رابطوں کو مضبوط بنانا چاہیے، اسمارٹ زراعت، سبز توانائی، بائیو فارماسیوٹیکل اور سلور اکانومی جیسے نئے ترقیاتی شعبوں کو فروغ دینا چاہیے اور عملی تعاون کے معیار اور کارکردگی کو بہتر بنانا چاہیے۔ چین امید کرتا ہے کہ نیدرلینڈز چین اور یورپ کے تعلقات کی صحت مند اور مستحکم ترقی میں تعمیری کردار ادا کرے گا۔

    ٹام بیرینڈسن نے کہا کہ نیدرلینڈز کی حکومت ایک چین کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، چین کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتی ہے اور چین اور یورپ کے تعلقات کی صحت مند اور مستحکم ترقی میں تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔

    زبان