11جون 2025 (پیپلز ڈیلی آن لائن) حال ہی میں چند چینی جامعات نے "اے آئی کونسلرز" متعارف کرائے ہیں، جو طلبہ کو صرف چند ٹیپ کے ذریعے فوری ردعمل دیتے ہیں۔ 24 گھنٹے دستیاب رہنے والے یہ ڈیجیٹل معاونین، جنہیں "الیکٹرانک کولیگ " کا نام دیا گیا ہے، "سٹوڈنٹ سروسز "کے شعبے میں تبدیلی لا رہے ہیں۔
چائنا یوتھ ڈیلی کے مطابق حال ہی میں بیجنگ جیاؤ ٹونگ یونیورسٹی میں، زیر تعلیم طالب علم کونگ لنگ یان کو اے آئی کونسلر نے ایک ان-ایپ سروے بھیجا، جس میں پوچھا گیا کہ کیا وہ مغربی چین میں کام کرنے پر غور و خوض کریں گے؟ یہ پیغام ، الیکٹرانک اینڈ انفارمیشن انجینئرنگ کے اسکول کی پارٹی کمیٹی کے نائب سیکرٹری ہان بائی ٹاؤ نے اے آئی پلیٹ فارم کے ذریعے بھیجا تھا۔ رپورٹ کے مطابق، سروے کو صرف 30 منٹ میں 500 سے زیادہ ویوز ملے، اور 254 طلبہ نے تفصیلی جوابات جمع کرائے۔ ان جوابات کی بنیاد پر، ہان نے اے آئی سسٹم کے ذریعے 1,295 طلبہ میں اہداف کے مزید قریب ترین رہتے ہوئے مرتب کیا گیا سوالنامہ تقسیم کیا۔ اے آئی سسٹم نے کامیابی سے 32 ایسے طلبہ کی نشاندہی کی جنہوں نے چین کے مغربی علاقوں میں کام کرنے یا رضاکارانہ خدمات سر انجام دینے میں واضح دلچسپی دکھائی ۔
اسی طرح، دیگر ضروریات کے متقاضی طلبہ کو بھی نشان زد کیا گیا اور انہیں انفرادی رہنمائی فراہم کی گئی۔ مثلاً، ٹیکنالوجی کی تحقیق و ترقی میں دلچسپی رکھنے والے طلبہ کو مشرق کے ہائی ٹیک اداروں کی کیس اسٹڈیز فراہم کی گئیں کہ وہ کس طرح مغربی چین میں ماحولیاتی بحالی کی کوششوں میں حصہ لے رہے ہیں، جبکہ شہری ترقی پر توجہ دینے والے طلبہ کو بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کے ساتھ ہم آہنگ مرکزی شہروں اور مغربی چین کے شہروں کے بارے میں آگہی فراہم کی گئی۔
اے آئی پلیٹ فارم ڈویلپمنٹ ٹیم لیڈر ، ہان کا کہنا ہے کہ یہ نظام طلبہ کے انتخاب کے پیچھے بنیادی عوامل کی نشاندہی کرنے کے لیے فیڈ بیک کا متحرک طور پر تجزیہ کر سکتا ہے۔ یہ اے آئی کونسلرز طلباء کی ذینی و نفسیاتی صحت کے حوالے سے بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ نان جنگ یونیورسٹی آف فنانس اینڈ اکنامکس میں، نفسیاتی تجزیے کے لیے مصنوعی ذہانت پر مبنی ایک پلیٹ فارم ، آن لائن پیغامات، ملاقات کی درخواستوں اور مشاورت کی رپورٹس کا تجزیہ کرتا ہے۔ معنوی تجزیے اور جذبات کی شناخت کا استعمال کرتے ہوئے، یہ نظام درست طور پر ہائی رسک سگنلز جیسے کہ ڈپریشن اور اضطراب کا پتہ لگا سکتا ہے، اور خودکار انداز میں خطرے کی رپورٹس تیار کر سکتا ہے۔
نانجنگ یونیورسٹی آف فنانس اینڈ اکنامکس کے مشیر، ژانگ کے مطابق یونیورسٹی کی سرکاری ویب سائٹ پر شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق اے آئی سسٹم کی نگرانی کی صلاحیتوں سے نفسیاتی بحران کے بروقت رد عمل میں نمایاں بہتری آئی ہے اور اب تک ہنگامی نوعیت کے 30 سے زائد نفسیاتی مسائل کوکامیابی سے سنبھالا گیا ہے۔