• صفحہ اول>>دنیا

    ایران پراسرائیل کا فضائی حملہ،ایرانی فوجی کمانڈرز کی ہلاکت کی رپورٹس

    (CRI)2025-06-13
    ایران پراسرائیل کا فضائی حملہ،ایرانی فوجی کمانڈرز کی ہلاکت کی رپورٹس

    ایرانی میڈیا رپورٹ کے مطابق 13 تاریخ کو اسرائیل نے ایران کے دارالحکومت تہران میں ایک رہائشی عمارت پر فضائی حملہ کیا جس میں خواتین اور بچوں سمیت متعدد افراد ہلاک و زخمی ہوئے۔ تہران کے علاوہ، لوریستان اور کرمان شاہ سمیت مغرب کے کئی صوبوں میں بھی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔13 تاریخ کو تہران امام خمینی ہوائی اڈے میں تمام پروازوں کے ٹیک آف اور لینڈنگ کو معطل کر دیا گیا ہے.

    میڈیا رپورٹس کے مطابق، ایران کے پاسداران انقلاب کے کمانڈر ان چیف حسین سلامی اور ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف محمد باقری کو ہلاک کر دیا گیا۔ فی الحال ایران کی جانب سے اس کی کوئی سرکاری تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

    اسرائیل کے مطابق، اسرائیلی افواج نے اس روز ایران کے خلاف پہلے حملے میں ایرانی فوج کے کمانڈر اور سینئر جوہری سائنسدان کو ہلاک کر دیا تھا۔اس پر ایران کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

    ویڈیوز

    زبان