• صفحہ اول>>چین کے رنگ

    شمالی چین کے اندرون منگولیا کے گاؤں  کی ویران سے پر رونق  ہونے تک  کی کہانی

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2025-08-04

    4 اگست 2025 (پیپلز ڈیلی آن لائن)نرم ریت کے ساحل، چمکیلی لہریں، اور تیز دھوپ — ساحلی شہروں کی یہ مناظر اب شمالی چین کے اندر ون منگولیا خود اختیارعلاقے کے ایک چھوٹے گاؤں میں بھی نظر آرہے ہیں۔

    اولان ہوٹ شہر کے گاوں گاوگن ینگزی میں اب بڑے ساحلی شہروں کی طرز کا تفریحی تجربہ ملتا ہے۔ آج اس دریا کے ایک بل پر موجود واٹر پارک ماضی میں ایک کچرا گھر تھا۔ یہ واٹر پارک جسے شنجن وان ماحولیاتی تجربے کا علاقہ ہے کہا جاتا ہے ، اس میں تفریحی سہولیات کے ساتھ ساتھ کھانے پینے کا انتظام بھی ہے ۔اس واٹر پارک کا آغاز جون 2020 میں ہوا تھا اور اب تک اس نے 500,000 سیاحوں کی آمد کا ریکارڈ بنایا ہے جب کہ 6 ملین یوان (تقریباً 835,800 ڈالر) سے زیادہ کی سیاحتی آمدن بھی ہوئی ہے۔

    اس واٹر پارک کے قریب ہی ایک اعلیٰ معیار کا زرعی پارک بھی ہے۔ 65,000 مربع میٹر کے رقبے پر پھیلے ہوئے اس پارک کے گرین ہاؤسز میں گلِ صلیبی یعنی پیشن فروٹ کے ڈھیر لگے ملیں گے ۔ یہ شمالی علاقے کی مٹی میں جنوبی علاقوں کےپھلوں کی کاشت کی ایک عمدہ مثال ہے۔ اس سے نہ صرف نئے نئے پھل ملتے ہیں بلکہ مقامی لوگوں کے لیے ملازمت کے مواقع بھی پیدا ہوتے ہیں۔

    زراعت اور سیاحت کا یہ انضمام گاوں کو سالانہ 3 ملین یوان سے زائد کما کر دیتا ہے، جس سے مقامی لوگوں کو اپنے ہی علاقے میں رہتے ہوئے زیادہ پر سکون زندگی گزارنے کا موقع ملتا ہے۔

    ویڈیوز

    زبان