22اکتوبر (پیپلز ڈیلی آن لائن)چین میں طویل مدتی قیام کا فیصلہ ایک بڑا فیصلہ ہے ۔ کیا آپ کو لگتا ہے کہ اس فیصلے پر عمل کرنے کی راہ میں آ پ کاپالتو جانور رکاوٹ بن سکتا ہے؟
بظاہر یہ کام مشکل لگتا ہے، لیکن تھوڑی سی منصوبہ بندی کے ساتھ آپ اپنی بلی یا کتے کو باآسانی چین لا سکتے ہیں۔ اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد، آپ اس حوالے سے درکار تمام تر دستاویزات سے مکمل طور پر آگاہ ہو جائیں گے اور بغیر کسی پریشانی کے اپنے "گاؤ" (کتے) یا "ماؤ" (بلی) کو چین لا سکیں گے اور یہاں ان کے ساتھ بے فکر ہو کر رہ سکیں گے۔



