• صفحہ اول>>ویڈیوز

    چین میں سب سے پہلے آپ کو کیا کرنا چاہیے؟ ایک مقامی سم کارڈ خریدنا چاہیے

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2025-12-08

    8دسمبر(پیپلز ڈیلی آن لائن)چینی سم کارڈ حاصل کرنا کتنا اہم ہے؟

    آج کے پانڈا گائیڈ میں، انڈونیشیا کے ایک طالب علم ڈیرن کو مدعو کیا گیا ہے تاکہ وہ اپنے چین آنے کے بعد کے تجربات شیئر کریں!

    ڈیرن نے سچوان پہنچنے کے بعد سب سے پہلے جو کام کیا وہ ایک سم کارڈ خریدنا تھا، تاکہ وہ سواری کے لیے آن لائن گاڑی بلوانے اور کھانے کی ترسیل کا آرڈر دینے سمیت مختلف چینی ایپس تک رسائی حاصل کر سکیں۔ ان کا تجربہ ہے کہ چین میں سم کارڈ حاصل کرنا ان کی توقع سے کہیں زیادہ آسان تھا۔ آپ کو کسی ٹیلی کام کمپنی کی دکان یا سٹینڈ پر صرف اپنے پاسپورٹ کے ساتھ جانا ہے ، وہاں پر ایک نمبر منتخب کرنا ہے، اپنی باری کا انتظار کرنا ہے اور باری آنے پر اپنی ضرورت کے مطابق ایک پیکیج منتخب کرنا ہے۔

    اگر آپ یہاں صرف تھوڑے عرصے کے لیے آئے ہیں تو آپ مختصر مدت کا کارڈ استعمال کر سکتے ہیں۔ اگر آپ کا چین میں قیام طویل ہے تو آپ کے لیے ماہانہ پیکجز بھی ہیں جو آپ کے لیے زیادہ باسہولت ہو سکتے ہیں ۔ اگر آپ چینی بولتے اور سمجھتے نہیں ہیں تو کوئی مسئلہ نہیں ، پیکیج مینو انگریزی میں بھی پیش کیا جاتا ہے نیز چینی اور انگریزی بولنے والا عملہ اس پورے عمل میں آپ کی رہنمائی کرتا ہے۔

    اپنے فون پیکیج کو چارج کرنے کا طریقہ بھی آسان ہے۔ آپ نقد یا مقامی ای والٹس جیسے وی چیٹ پے یا علی پے کے ذریعے ادائیگی کر سکتے ہیں۔ ایک چیز یاد رکھیے گا: چینی فون نمبر صرف رجسٹر کرنے والے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے، اسے کسی اور کو ادھار دینے یا بیچنے کی اجازت نہیں ہے۔ چونکہ ہر ایک کا ذاتی فون نمبر رقم کی ادائیگیوں سے منسلک ہوتا ہے جس سے آن لائن لین دین محفوظ ہو جاتا ہے۔

    ویڈیوز

    زبان