• صفحہ اول>>ثقافت و سیاحت

    سنکیانگ ایک حیرت کدہ : کہ کہ تھوہائے ،دلکش اور وسائل سے مالامال زمین

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2026-01-06

    6جنوری (پیپلز ڈیلی آن لائن)ایک مشہور گانے، " کہ کہ تھوہائے کا چرواہا" نے لوگوں کی توجہ ، چین کے شمال مغرب میں واقع ایک خوبصورت اور وسائل سے مالا مال علاقے کہ کہ تھوہائے کی جانب مبذول کروائی ہے۔

    یونیسکو کا عالمی جغرافیائی پارک ،کہ کہ تھوہائے ، آلتھائی کی فویون کاؤنٹی کے شمال مشرق میں تقریباً 50 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ بے شمار سیاح اس کے برف سے ڈھکے پہاڑوں، عجیب ہئیت کی چٹانوں، وادیوں، دریاؤں اور جنگلات کی خوبصورتی کو دیکھنے کے لیے یہاں آتے ہیں ۔ قدرت کا یہ عجائب خانہ، نایاب جغرافیائی عجائبات کی ایک بڑی تعداد کا گھر ہے، جس سے اس علاقے میں "جغرافیائی اور معدنی وسائل کا عجائب خانہ" تشکیل پاتا ہے۔

    منگولین زبان میں " کہ کہ تھوہائے " کا مطلب ہے "نیلے دریا کا موڑ" ۔ 2012 میں، کہ کہ تھوہائے کی درجہ بندی قومی اے 5 سطح کے سیاحتی مقام کے طور کی گئی اور 2017 میں، کہ کہ تھوہائے کو چین میں یونیسکو کے 35 ویں عالمی جغرافیائی پارک کے طور پر منظور کیا گیا۔

    یہاں زندگی کا جوش ایک انگڑائی لے کر بیدار ہوتا ہے ، یہاں، فطرت کی جاذبیت بے فکری سے بہتی محسوس ہوتی ہے۔ موسم چاہے کوئی بھی ہو، "نیلے دریا کا موڑ" اپنے سکون اور خوبصورتی کے ساتھ، ہر ایک کو مسحور اور متاثر کرتا ہے ۔

    ویڈیوز

    زبان