
8 اپریل (پیپلز ڈیلی آن لائن)8 اپریل کو پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف نے اعلان کیا کہ ایران اور امریکا اپنے اتحادیوں سمیت ،فوری جنگ بندی پر متفق ہوگئے ہیں ، شہباز شریف کا کہنا تھا کہ یہ جنگ بندی لبنان اور دیگر مقامات سمیت ہر جگہ فوری طور پر نافذ العمل ہے۔
اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ دونوں فریقین نے "شاندار حکمت اور سمجھ بوجھ" کا مظاہرہ کیا ہے ، وہ اس دانشمندانہ اقدام کا گرم جوشی سے خیرمقدم کرتے ہیں اور دونوں ممالک کی قیادت کےتہہ دل سے شکر گزار ہیں ۔ انہوں نے تمام تنازعات کو حل کرنے کے لیے ایک حتمی معاہدے پر مزید گفت و شنید کے لیے امریکا اور ایران کے وفود کو جمعہ 10 اپریل 2026 کو اسلام آباد میں مدعو کیا ۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے امید ظاہر کی کہ "اسلام آباد مذاکرات" پائیدار امن کے حصول کی جانب لے جائیں گے۔



